مردان میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات، دو افرد جاں بحق

ویب ڈیسک ضلع مردان میں امن وامان کی ابتر صورتحال، مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پار ہوتی کے حدود فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان نے فائرنگ کر کے مقتول نیازے کو قتل کیا تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب مستورات تنازعہ پر طورو قاسم میں فائرنگ سے 20 سالہ بلال جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش کو ٹی ڈی ایچ طورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جہانگیرہ کے عوام کا احتجاج، مین جی ٹو روڈ بند