وارنٹ گرفتاری

علی امین گنڈا پوراور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود اورعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔
عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب