مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا چیئرمین ایف بی آر سے رابط ،ریونیو اتھارٹی بقایاجات پرگفتگو

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا چیئرمین ایف بی آر سے رابط ،خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے بقایاجات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
کراس ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی مفاہمت پر ایف بی آر کے ساتھ ملاقات ،مزمل اسلم کے مطابق کل زیر التوا مفاہمت 9.4ارب روپے جس میں سے 4.1ارب فروری 2024 میں ملے ہیں ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ5.3 بلین ایف بی آر کے ساتھ مفاہمت اور تصفیہ کے لیے زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر حکام اگلے ہفتے مفاہمت کیلئے کیپرا حکام سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی