پیٹرول کی قیمت

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی ،نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا ۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو آج بھجوائی جائے گی جس پر آج رات ہی کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 188.66 اور 168.18 رہنے کا امکان ہے تاہم اگر حکومت نے پیٹرول پر 18فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا تو پیٹرول کی قیمت 50 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
حال ہی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ائی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پر جی ایس ٹی 18 فیصد کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ 2022سے پیٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح صفر فیصد چلی آرہی ہے یعنی جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جا رہاالبتہ حکومت 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ درآمدی ڈیوٹی بھی لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، چودھری پرویز الہٰی