وزیراعظم

چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں گے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام میں دہشتگرد حملہ پاکستان کے دشمنوں نے کیا ،چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے داسو ٹیم کے دورہ کے موقع پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو کے دوران کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا اور ایسے واقعات کا مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، چینی بھائیوں اور بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے داسو کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں ہمارے دشمن کوئی بھی موقع جانے نہیں دے رہے، چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہڑتال جاری، اشیائے خورد و نوش کی قلت