ہمساِیہ ملک سے اچھے نرخ پر گیس خریدنا ہمارا حق ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں ایسے میں اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو اس سے گیس لینا ہمارا حق ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے ڈانڈے افغانستان سےجا ملتے ہیں۔ جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا