خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی، پی ٹی آئِی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلے مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، اس سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ ان نشستوں کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ اب سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری