انتخابات ملتوی ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب متنازعہ ہوگا، معظم بٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نشستوں پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔
ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات متنازعہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پورے صوبے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی۔
معظم بٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئَے تمام تینیٹرز ووٹ کا حق استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب صوبہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی ہوں تو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات پر انگلیاں اٹھے گی۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع