نئی دہلی، انتخابات میں کامیابی کیلئے مودی ہر حد پار کر گئے

ویب ڈیسک: بھارت میں انتخابات قریب آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مودی دوبارہ تخت نشین ہونے کیلئے ہر حربہ آزمانے لگے ہیں۔ چاہے دھمکی ہو یا وارننگ تمام بھارتی پارٹیوں کو نشانے پر رکھ کر کامیابی حاصل کرنے کیلئے مودی ہر حد پار کر گئے۔
ذرائع کے مطابق 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے لئے انتہاء پسند جماعت بی جے پی نے ہر حد پار کر دی۔ اس دوران ہر حد پار کر لی، ملک بھر کے رہنماوں کو نشانے پر رکھتے ہوئے دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کی دیگر قیادت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئی۔
نئی دہلی کی وزیر تعلیم اتیشی مارلینا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مودی سرکار کی جانب سے دھمکیاں اور تنبیہ کی جا رہی ہے کہ یا تو ان کی پارٹی میں شامل ہو جاؤ یا جیل جانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کہا جا رہا ہے کہ اگر سیاسی کیرئیر بچانا ہے تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی عام آدمی پارٹی کو دبانے کیلئَے اس کے مزید 4 رہنماوں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب مودی سرکاری کی جانب سے سوشل میڈیا کا غیر قانونی استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو بہترین ثابت کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی، اس کے ساتھ ساتھ مودی اینڈ کمپنی کامیابی کیلئے ہر حد پار کر گئے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار کی ان کارروائیوں کا سلسلہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی شروع ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2017 میں قائم الیکٹورل بانڈ فنڈز سے 60 فیصد رقم بی جے پی کو گئی جو ایک اندازے کے مطابق 60 ارب بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد