مودی کے دور حکومت میں صرف ارب پتی راج کو فروغ دیا گیا، بلومبرگ

ویب ڈیسک: بھارت میں انتخابات کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کافی شور اٹھنے لگا ہے۔ اس شور میں مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میدیا کی آواز بھی سنائی دینے لگی ہے۔
بلومبرگ کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں صرف ارب پتی راج ہی فروغ پایا ہے، اس دوران امیر امیر تر جبکہ غریب کی حالت انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا نام نہاد جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ بھی بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
سب جان چکے ہیں کہ بھارتی میڈیا مودی کے کنٹرول میں ہے اور اسی سے وہ من پسند بیانات جاری کر کے عالمی سطح پر خود کو ایک عالمی پائِے کا لیڈر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین سمیت بین الاقوامی میڈیا اور دیگر ممالک کے پارلیمنٹیرینز نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پوری طرح مودی کے کنٹرول میں ہے۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی کی خود ساختہ مقبولیت میں تقریباً 10 بالی وڈ فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، اس کے علاوہ مودی کی جمہوریت پسندی کا راگ الاپنے کیلئے ایک ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے لیکن اس سب کچھ کے باوجود مودی حکومت کا گراف مسلسل گر رہا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی دور حکومت میں صرف ارب پتی راج ہی فروغ پایا ہے۔ اس کے علاوہ 2014 کے بعد سے بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا