غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا جاری، مزید 6667 لوٹ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔ اس دوران مزید 6667 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے جانے والے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہو گئی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 24 مارچ تا 3 اپریل وطن واپس جانے والے 6667 افغان شہریوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سے وطن واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کیلئے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا جس میں 254 خاندان اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ ملک بھر سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا جاری ہے. ان واپس جانے والے افغانیوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے.

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں