شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئَے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
یاد رہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔
اس موقع پر شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت نیب پراسکییوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ 190 میلن باونڈ کیس میں نام نہ ہونے کے باعث مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش نیب نے کر دی تھی۔
اس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بھی نیب کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیراعظم کو خط لکھ کر مطلع کر دیا تھا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں، عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر