ایران پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاک ایران تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ تجارت کے حوالے سے برادر ممال میں گہرا تعاون ہے۔
انہوں نے بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت بھی کی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کےساتھ کسی قسم کےمذاکرات نہیں کررہا۔ داسو واقعے پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے تحقیقات کررہےہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کو ختم کرنے کا خواہاں ہے، اگر افغانستان اس حملے میں ملوث پایا گیا تو پاکستان یہ معاملہ ان کے ساتھ اٹھائے گا۔
ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عالمی عدالت کا فیصلہ نہ ماننے پر اسرائیل کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری