اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع

ویب ڈیسک پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں اعظم سواتی وکیل علی بخاری، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے ان کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ