وزیراعلیٰ اور سپیکر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، امیر مقام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور سپیکر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے صوبے میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سپیکر صوبائی اسمبلی کا رویہ اگر ایسا ہی رہا اور یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد