پشاور، سیکرٹریٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاونس اور گھر کے کرایہ کا مطالبہ

ویب ڈیسک: صوبائِ دارالحکومت پشاور میں شدید مالی بحران کے باوجود سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب سے یوٹیلیٹی الاونس اور گھر کے کرایہ کا مطالبہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی الاونس اور ذاتی گھر کا کرایہ وصول کرنے کیلئے گردشی سمری صوبائی کابینہ کی منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی۔
ارسال کردہ سمری میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مہنگائِی کی موجودہ صورتحال میں نچلے گریڈ کے ملازمین مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لئے سول سیکرٹریٹ کے افسران، اہلکاروں کو دیگر صوبوں کی طرز پر یوٹیلیٹی الاونس دیاجائے۔
یاد رہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سول سیکرٹریٹ ملازمین یوٹیلیٹی الاونس مقررہ شرح پر ہاوس ریکوزیشن کے طور پر حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات