کوہاٹ، علماء کرام کی زیر قیادت القدس ریلی کا اہتمام

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی زیر قیادت القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں اہلسنت والجماعت اور اہل تشیع علماء کرام سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ریلی میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اس دوران اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا۔
ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف نعروں سے مزین بینر اٹھا رکھے تھے۔
ریلی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دنیا کے خطے ہر ایک ناجائز ریاست یے۔ فلسطین پر مسلط کی گئی جنگ کی چنگاریاں امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم نظر نہیں آ رہے۔ اسرائیلی آئے روز مظلوم فلسطینیوں کو شہید کر رہے ہیں، ان پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
القدس ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کی فلسطین کے مسئلے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عوام اسرائیل کو امریکہ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل