فائرنگ

ہنگو میں فریقین کے درمیان فائرنگ:2افراد جاں بحق،1زخمی

ویب ڈیسک:ہنگو میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 1زخمی ہو گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ ٹل یقین علی کے مطابق واقعہ علاقہ دلن میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر ایک فریق نے فائرنگ کرکے مخالف فریق سے ایک شخص عیسیٰ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر رحمان بھی جاں بحق ہو گیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا جس کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی