بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی گل محمد خان سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ منجی والا کے حدود میں فائرنگ کے واقعے کے دوران ۔شہید اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت