تخت بھائی کے نوجوان کی نعش 14 دن بعد سردریاب کنارے مل گئی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے تخت بھائی کے شہری علاقہ باجوڑو کورونہ سے 24 مارچ کو پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دانیال نامی نوجوان کی نعش 14 دن بعد سردریاب کے کنارے آگرہ پایاں کے قریب سے مل گئی۔
ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔
چارسدہ پولیس نے اندھے قتل کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج مقبرہ شیخان تخت بھائی میں ادا کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل