دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ضلع دیرلوئر کے علاقے ناواگئی اسبنڑ میں چیتے نکل آئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو چیتوں کی رات کے وقت روزانہ کی بنیادوں مقامی ابادی میں نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔
اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں چیتوں کو ڈھاریں مارتا دیکھا جاسکتا ہے۔
زرائع کے مطابق دونوں چیتے روزانہ مقامی آبادی کا رخ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تھانہ اسبنڑ کے ایس ایچ او نے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو آگاہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی
مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

پولیس کی جانب سے آگاہ کرنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے دونوں چیتوں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
یاد رہے کہ ضلع لوئر دیر میں چیتے نکل آئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے.