پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیاگیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو سہ پہر 4 بجے ہوگا،صدر پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو گا۔
صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے سینیٹ اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام