عوام کو بجلی کا جھٹکا، یونٹ 4 روپے 92 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کا ایک اور بوجھ، بجلی کا یونٹ 4 روپے 92 پیسے مزید مہنگا کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اپریل کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ بجلی کا یونٹ 4 روپے 92 پیسے منہگا کر دیا گیا ہے. نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں‌بتایا گیا ہے کہ ان اضافی ادائیگیوں کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے