معروف شاہ کی نماز جنازہ ادا

بڈھ بیر میں فائرنگ سے شہید ہونیوالے اے ایس آئی معروف شاہ کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخ محمدی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی معروف شاہ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں آئی جی کے پی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے پی کے، سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی، سمیت شہید کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔
آئی جی پی کا کہنا تھا کہ مٹی کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والے پوری قوم کے محسن ہیں۔
واضح رہے کہ اے آئی ایس معروف شاہ گزشتہ رات شیخ محمدی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی