افطار ڈنر

آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں آرمی ہائوس راولپنڈی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29کھلاڑیوں کا 10 روزہ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں 6اپریل کو ختم ہوا تھا جس کے بعد کھلاڑی اسلام آباد آگئے تھے جہاں آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی بورڈ کے دیگر آفیشلز کے ساتھ شریک ہوئے ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی کرکٹرز نے کاکول میں لگائے جانے والے کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ملک میں کھیلوں کی سپورٹ پر فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور