اظہر محمود

سابق ٹیسٹ کرکٹرز اظہر محمود قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

ویب ڈیسک: سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمودکو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔
اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے 2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقررکیا گیا ہے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بھی بولنگ کوچ تھے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں