ہری پور اور ایبٹ آباد میں یخ بستہ ہواوں کے ساتھ بارش شروع

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں عید کے پہلے دن موسم خوشگوار، یخ بستہ ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع کے مرکزی شہر سمیت تینوں تحصیلوں میں بارش شروع ہو گئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا یہ سلسلہ 48 گھنتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی محکمہ برقیات کی جانب سے ظلم و جبر کا سلسلہ شروع، بجلی ٹرپ کر گئی۔
دوسری جانب ایبٹ آباد شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سیاحتی مقامات پر ژالہ باری شروع ہو گئی ہے.
اس کے ساتھ ہی یخ بستہ ہواوں نے موسم مزید سرد کر دیا ہے.
ضلع ایبٹ آباد میں‌بارش و ژالہ باری سے گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی چھانگلہ گلی. ڈونگاگلی ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں موسم سرد ہو گیا .

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق