جلد بازی کی بجائے اسرائیل کو سوچ سمجھ کر جواب دیں گے، ایران

ویب ڈیسک: شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اب اسرائیلی ممکنہ ایرانی جوابی وار سے بچنے کیلئِے کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر دیں گے۔
انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسرائیل کو ایرانی سفاتخانے پر حملے کا جواب ضرور دیں گے، مگر خوب سوچ سمجھ کر۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے مطابق ہم اسرائیل کو مناسب وقت پر جواب دیں گے جس کا سے گمان بھی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ