وزیراعظم

نوشکی واقعہ :دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
شہباز شریف نے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوںنے کہا کہ مجرموں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے۔
تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کو رکنیت ملنے پر اسرائیلی سفیر نے یو این چارٹر پھاڑ دیا