تعلیمی ادارے بند

مسلسل بارشیں:چترال میں 17اپریل تک تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک: چترال میں مسلسل بارشوں کے باعث 17اپریل تک تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔
ادھر مستونگ کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ،بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع