بلاول

دھرنا دھرنا کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا،بلاول

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں،دھرنا دھرنا یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا۔
جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پاکستان قومی اتحاد پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، جو اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک اور عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
پیپلز پارٹی تجویز دے رہی ہے کہ تمام سیاستدان میز پر بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکال کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، دھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا اور اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور عوام پریشان ہیں جس پر سیاستدانوں اور حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ مہنگائی کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کام کریں گے، ہم نے میثاق جمہوریت پر 90 فیصد عمل کیا جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور عوام کو تاریخی فائدہ ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا 10 فیصد حصہ عدلیہ کی اصلاحات پر مشتمل ہے جس کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ