ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ، پاک ترک فوجی حکام کی شرکت

ویب ڈیسک: پاکستانی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے جبکہ ترک چیف آف جنرل بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ یہ 149ویں لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 23 لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ تھی۔
ذرائع کے مطابق ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہونیوالی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں جنرل ساحر شمشاد اور ترک چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈیٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔
ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پریڈ اپنے بہترین فوجی نظم وضبط کی ایک شاندار مثال ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز ملازمت سے برخاست