ایل آر ایچ سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم، مریض مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں واقع صوبہ کا سب سے بڑا تدریسی ہسپتال ایل آر ایچ سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی سکین کی سہولت نہ ہونے سے مریض مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مریضوں کے ساتھ آئے ان کے لواحقین اور عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریض دیگر ہسپتالوں میں ٹیسٹ کی غرض سے بھجوائے جا رہے ہیں جس سے دیگر ہسپتالوں پر بوجھ پڑنے لگا جبکہ اس سے مریضوں کے لواحقین کو بھی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔
اس موقع پرمریضوں کے ساتھ ہسپتال آئے ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت موجود نہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مریضوں کو سی تی سکین کیلئَے دوسرے ہسپتالوں کو ریفر کیا جاتا ہے جس سے شہر کے دیگر ہسپتالوں پر بوجھ پڑتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اخراجات میں بھی بہت اضافہ ہوتا ہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نوٹس لے کر فوری کارروائی کرے۔
اس حوالے سے ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا سی ٹی سکین مشین تیکنیکی وجوہات کی بناء پر عارضی طور پر بند ہے ۔ اس کی مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی جلد ہی مشین چالو کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای