پاکستان برآمدی کنٹرول کا سیاسی استعمال مسترد کرتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

ویب ڈیسک: امریکی پابندیوں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کرنے پر 4 کمپنیوں پر پابندیوں سے واقف نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت کے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار نشاندہی کی گئی ہے کہ ایسی اشیاء کی جائز تجارت ہوتی ہے۔ اس لیے برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برآمدی کنٹرول کا سیاسی استعمال مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے کنٹرول کے دعویدار نے متعدد ملکوں کو خود جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لائسنس میں استثنیٰ دیا جس سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید