بونیر، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بونیر کے علاقے چینہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے نام ڈاکٹر ارشد حسین اور مراد علی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چچا زاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ ضلع بونیر میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر