2اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں فائرنگ ، کسٹم کے 2اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2اہلکار شہید جبکہ4زخمی ہو گئے ۔
شہید ہونے والوں میں انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاد جدون شامل ہیں ۔
ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔
ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ3روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات