پاکستان ویمن ٹیم

پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ،کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور ام ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔
سیریز آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی