طوفان اور سیلاب کے بعد عرب امارات میں معمولات زندگی بحال

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں تباہ کن طوفان اور شدید سیلاب کے بعد معمولات زندگی اور پروازیں بحال کردی گئیں ۔
متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بارشوں کے بعد آج موسم خوشگوار ، دھوپ نکلی ہوئی ہے، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور لوگ معمولات زندگی کی طرف واپس آ رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا خوشی ہے کہ حالات زندگی بہتر ہو رہے ہیں، سڑکوں پر روانی ہے اور ہمیں کام پر آنے جانے کے لیے بھی آسانی ہو گئی ہے۔
صورتحال کے معمول پر آتے ہی متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشنز بھی بحال ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

ایمیریٹس ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، منگل کو دبئی کے صحرائی شہر سے ٹکرانے والے ریکارڈ طوفان کے نتیجے میں ایمریٹس نے تقریبا ً400پروازیں منسوخ کیں اور کئی مزید تاخیر کا شکار ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح ہماری پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ایریا میں پھنسے ہوئے مسافر اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں۔
کلارک نے مزید کہا کہ، ری بک کرائے گئے مسافروں اور بیگز کا بیک لاگ صاف کرنے میں ہمیں کچھ اور دن لگیں گے، اور ہم اپنے صارفین سے صبر اور صورت حال کو سمجھنے کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایمریٹس نے متاثرہ صارفین کو 12,000 ہوٹل کے کمرے اور 250,000 کھانے کے واچر فراہم کیے ہیںسول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی ویب سائٹ کے مطابق ، پاکستان سے مختلف کیریئرز کی پروازیں دبئی آنے اور جانے والی ہیں۔
طوفان کے اثرات کی وجہ سے، ایئر لائن نے دبئی سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے چیک اِن معطل کر دیا تھا اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے اپنا ٹرانزٹ آپریشن روک دیا تھا، جو کہ ایک بڑا عالمی سفری مرکز ہے، جس میں ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک