خاتون کی نعش برآمد

اسلام آباد : تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے خاتون کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی گئی ہے ۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے