ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور:ہزار خوانی میں فریقین کے درمیان فائرنگ،راہگیر ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ہزار خوانی میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود ٹیوب ویل ہزار خوانی کے قریب فریقین نے سابقہ دشمنی کی بنا پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے راہ گیر ٹریفک اہلکار عثمان ولد گلاب زادہ سکنہ موسی زئی لگ کر شدید زخمی ہو گیا جوکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
فریق اول سکندر وغیرہ اور فریق دوئم اعجاز وغیرہ کے مابین جائیداد تنازعہ پر عرصہ دراز سے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی ہے۔
مقتول عثمان سٹی ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل تھا جو گھر کی طرف جا رہا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ڈی ایس صدر ڈویژن محمد زمان کا کہنا تھا کہ مراسلہ موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائیگا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ