8ویں کھیپ روانہ

پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے 8ویں کھیپ روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے غزہ کے متاثرین کیلئے400ٹن انسانی امداد کی 8ویں کھیپ روانہ کردی گئی جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔
غزہ کے لوگوں تک آگے کی ترسیل کے لیے امداد کو مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجائے گا۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان