ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی صدر نے دورہ پاکستان سے قبل اظہار خیال کیا تھا۔
تہران میں پاکستان روانگی سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایرانی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں برادر ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان سے باہمی تحارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے بدلے میں پاکستانی ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی