خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس سلسلے میں منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہائیکور ٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو 14 روز میں اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ