پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس کےلیے دائر درخواست پر جسٹس کامران حیات میاں خیل اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب یہی جوڈیشل الاؤنس پشاور ہائیکورٹ کے ملازمین لے رہے ہیں۔
جسٹس کامران حیات میاں خیل نے وکیل صفائی سے سوال کیا کہ اس میں جواب کس سے مانگ لیں۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فنانس ڈیپارمنٹ اور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے جواب طلب کر لیں۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ اور فنانس ڈیپارمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع