گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے

ویب ڈیسک: قدرت نے سبزیوں اور پھلوں میں الگ الگ خصوصیات رکھی ہیں۔ ان کا استعمال انسان کو صحت مند زندگی دینے سمیت جسمانی بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔
گاجر ایک مفید سبزی ہے، اسے کھانے اور جوس نکالنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہر دو صورتوں میں یہ بہت فائدہ مند ہے۔
گاجر کا جوس کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم پر لگے بیرونی زخموں کو بھی جلدی مندمل کر دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گاحر کا جوس کینسر سے بچاتا ہے، اس میں موجود کیلشیم کی وافر مقدار انسانی جسم کو طاقت دیتی ہے جبکہ اس سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔
گاجر نہ صرف جگر کو صاف کرتا ہے بلکہ اس سے بچوں میں قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے۔ گاجر کا جوس پینے سے جسم میں موجود انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ آج کل سب سے بڑا مسئلہ کولیسٹرول کا ہے اور گاجر کا جوس کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل