پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی

ویب ڈیسک: حکومتی اقدامات کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کیلئَے بجٹ جاری کرنا غیر آئینی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے دیگر اقدامامت بھی غیر قانونی ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے دائر رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت آرٹیکل 26 کو جواز بنا کراقدامات کررہی ہے حالانکہ آرٹیکل 26 کا جو حوالہ دیا جارہا ہے یہ نگران حکومت کےلیے ہے۔ نگران حکومت 3 سے 4 ماہ تک کیلئے بجٹ جاری کرسکتی ہے۔
صوبائی حکومت کیخلاف دائر رٹ میں اپوزیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ منتخب حکومت کے پاس بجٹ جاری کرنے اور دیگر اقدامات کا اختیار نہیں۔ یاد رہے کہ رٹ میں صوبائی حکومت، محکمہ خزانہ اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا