خیبرپختونخوا کابینہ

خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس کل دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں تمام وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل