ضمنی الیکشن

ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج ،ن لیگ نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا ہے ۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن)لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں۔
ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔
ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ن لیگ10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پرکامیابی ملی۔
مسلم لیگ (ق)اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل