ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات میں علاقائی امن و استحکام، سرحدی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف اور ایرانی صدر نے علاقائی استحکام، اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر دوستی اور امن کی سرحد ہے، پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک اور خطے کیلئے امن و استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید