پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

ویب ڈیسک: سابق پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے علاوہ پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئَے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود، اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان اور فواد چودھری سمیت فروغ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا